جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

شدید طوفان کا خطرہ، بھارت میں ہائی الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ‘سترنگ’ نامی طوفان نے شدت اختیار کرلی ہے جس کے باعث بنگال اور اڑیسہ کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ساحل کے قریب شمالی خلیج بنگال میں اٹھنے والے طوفان سترنگ کی وجہ سے مغربی بنگال میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق طوفان میں شدت اختیار کرنے کا امکان ہے، ہوا کی رفتار 90 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی اور 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سترنگا طوفان کی رفتار بتدریج بڑھے گی اور یہ ایک شدید طوفانی طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہےاس دوران کولکتہ اور اس سے ملحقہ ہاوڑہ اور ہوگلی اضلاع میں بھی ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے، طوفان کے پیش نظر ماہی گیروں کو آئندہ تین روز تک سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خلیج بنگال میں بننے والے سمندری طوفان نے ڈھاکا میں تباہی مچا دی

واضح رہے کہ تھائی لینڈ نے اس طوفان کو سائیکلون ’سترنگا‘ کا نام دیا ہے

دوسری جانب ‘سترنگ’ طوفان کے باعث بنگلہ دیش میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں، حکام نے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے، ایک اندازے کے مطابق ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں