ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

سمندری طوفان ’وردہ‘ بھارتی شہر چنئی سے ٹکرا گیا،10افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

چنئی : خلیج بنگال میں سمندری طوفان ’وردہ‘ بھارتی شہر چنئی کے نزدیکی ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا، بھارتی ریاست تامل ناڈو میں سمندر سے ہلاکتوں کی تعداد دس ہوگئی۔

c6

c1

c3

سمندری طوفان ’وردہ‘ ڈیڑھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور طوفانی بارشوں کے ساتھ چنئی کے ساحلوں سے ٹکرایا، طوفان وردہ کے ساتھ آنے والی طوفانی بارش اورتیز ہواؤں نے چنئی سمیت تامل ناڈو کے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی، درخت اکھڑ گئے، متعدد عمارتیں گرگئیں اور ٹریفک اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

c5

c7

چنئی میں اسکولز اور دیگر تعلیمی ادارے دوسرے روز بھی بند ہیں اور پروازوں کی آمد ورفت متاثر ہے، ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔

india-1

c2

c4

طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، طوفان سے قبل چار ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ بارہ گھنٹے میں تامل ناڈو اور آندھراپردیش میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں