جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

سمندری طوفان وایو کا راستہ تبدیل ، گجرات سے نہیں ٹکرائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات : سمندری طوفان وایونے راستہ تبدیل کرلیا، اب سمندری طوفان بھارتی ریاست گجرات سے نہیں ٹکرائے گا تاہم ساحلی علاقوں میں الرٹ بدستور برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے کہا بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان وایو نے راستہ بدل لیا اب طوفان گجرات کے ساحلی علاقوں سے نہیں ٹکرائے گا تاہم بھارت کے ساحلی علاقوں دوارکا ، پور بندر اور دیگرعلاقوں کے قریب سے گزرے گا۔

- Advertisement -

طوفانی ہواؤں اورموسلادھاربارش کے خدشے کے باعث گجرات اورمغربی ساحلی علاقوں میں الرٹ بدستور برقرار ہے، گجرات میں تین لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

گجرات میں اسکولز اور کالجز بند ہیں اور ٹرین سروس بھی متاثر ہے جبکہ پوربندر اور دیگرعلاقوں میں فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔

بھارتی حکام نے ماہی گیروں کوپندرہ جون تک سمندرمیں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب بحیرہ عرب میں بننےوالےسمندری طوفان’وایو‘نے شدت اختیارکرلی ہے ، طوفان سے پاکستان میں ہواؤں کا رخ بدل گیا، سمندری ہوائیں بند ہونے سےگرمی کی شدت بڑھےگی اور آئندہ تین روز کراچی کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہیٹ ویوجیسی صورتحال رہےگی۔

سمندری طوفان کراچی سے 443کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے اور طوفان 12کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب میں بڑھ رہاہے ۔

طوفا ن کے بعد 3دن تک سندھ کے جنوبی اور ساحلی علاقے میں بارشوں کاامکان ہے جبکہ ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر،گردونواح میں گرج چمک کیساتھ بارشیں متوقع ہے، کراچی میں کل بھی دوپہرمیں گردآلودہوائیں چلنے کاسلسلہ جاری رہےگا، گرد الودہواؤں سے حدنگاہ جزوی متاثر ہوسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں