چارسدہ (15 جنوری 2026): ایک اور گھر میں سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو کمسن بچے جاں بحق جب کہ سربراہ شدید زخمی ہو گیا۔
ملک میں سلنڈر پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔
آج چارسدہ میں طارق آباد کے علاقے میں گھر کے اندر سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق ہو گئے جب کہ گھر کا سربراہ زخمی ہوگیا، جب کہ دھماکے کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر منہدم ہو گیا۔
سلنڈر دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور انتظامی افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کرتے ہوئے زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمر 5 اور 6 سال ہیں جب کہ واقعے کا زخمی گھر کے سربراہ شدید زخمی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد میں شادی کا گھر اس وقت ماتم کدہ بن گیا، جب گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دولہا، دلہن سمیت 8 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے تھے۔ عارف والا گیس لیکیج دھماکے میں چار افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
اسلام آباد میں شادی کے گھر میں سلنڈر دھماکا، دلہن اور دولہا سمیت 8 افراد جاں بحق
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


