بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں شامل تفتیش، ایف آئی اے کی پوچھ گچھ

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں باقاعدہ شامل تفتیش کرلیا گیا، ایف آئی اے ٹیم نے اٹک جیل میں ان سے پوچھ گچھ کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ایاز کی سربراہی میں سائبر کرائم ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سائفر گمشدگی سے متعلق سوالات کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم ایک گھنٹے تک چیئرمین پی ٹی آئی سے سوالات کرتی رہی۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد سے وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔

سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کے معاملے میں 15 اگست کو ایف آئی آر درج کی گئی اور یہ مقدمہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر گمشدگی کیس میں بھی گرفتار کیا گیا ہے جبکہ شاہ محمود بھی ریمانڈ پر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں