تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ کل دو اہم کیسز کا فیصلہ آنا تھا لیکن وزیراعظم نےکل عام چھٹی کا اعلان کر دیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی نے کہا کہ توشہ خانہ اور سائفر کیس کا فیصلہ کل آنا تھا اس لیے چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آج جاری کیےگئے دونوں آرڈیننس کوچیلنج کریں گے ن لیگ ہی کہتی تھی کہ نیب کے ادارے کو ختم کرنا چاہیے آج آرڈیننس جاری کیا گیا حراست کی مدت 14 روز سے بڑھا کر 40 دن کردی گئی غلط کیس بنانے والے نیب افسر کی سزا 5 سال سےکم کر کے 2 سال کر دی گئی۔
زین قریشی کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے کہا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے مخصوص نشستیں بھی ہمیں نہیں دیں اوربانٹ دی گئیں ذاتی مفاد کو ملک کے مفاد پر رکھا گیا جس سے ملک کا نقصان ہوا، حقائق سےعوام کو باخبر رکھنا چاہیے تاکہ بااختیار ہو کر فیصلےکریں۔