تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

متنازعہ خبر دینے والا صحافی سرل المیڈا بیرون ملک روانہ

اسلام آباد: قومی سلامتی کے معاملے پر متنازعہ خبر دینے والے انگریزی اخبار کے صحافی سرل المیڈا بیرون ملک روانہ ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق سرل المیڈا 26 اکتوبر کو فلائٹ نمبر ای کے 613 کے ذریعے بیرون ملک روانہ ہوئے، ان کا نام چند روز قبل ہی ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرل المیڈا ممکنہ طور پر 27 نومبر کے بعد ہی پاکستان واپس آئیں گے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں الیکشن کی کوریج کیلئے گئے ہیں ستائیس نومبر کو واپس آجائیں گے۔

واضح رہے کہ ڈیلی ڈان میں متنازعہ خبر شائع ہونے پرحکومت نے صحافی سرل المیڈا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا تھا،جسے بعد ازاں ای سی ایل سے نکال دیا گیا تھا۔

قبل ازیں وزارت داخلہ تحقیقات مکمل ہونے تک ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے سے انکار کرچکی تھی تاہم اس متنازعہ خبر کو قومی سلامتی کا مسئلہ بھی قرار دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: متنازع خبر کا معاملہ، صحافی سرل کا تعاون کرنے سے انکار

 دریں اثناء سرل المیڈا نے کبر شائع ہونے کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کروانے اور کسی بھی قسم کے تعاون سے انکار کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -