اسلام آباد : وزارت داخلہ نے مقامی انگریزی اخبار کے رپورٹر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت کردی، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقامی انگریزی اخبار کے رپورٹر سرل المیڈا کا نام وفاقی وزارت داخلہ نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی ہدایت کردی۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ صحافی کا نام ای سی ایل سے نکال لیا جائے گا لیکن خبر کی اشاعت کے حوالے سے انکوائری جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں : صحافی سرل المیڈا کی خبر مفروضے پر مبنی ہے، ترجمان دفترخارجہ
اس حوالے سے ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار کے صحافی سرل المیڈا کی خبر مفروضے پرمبنی ہے، دہشت گردی کا ناسورختم کرنے کے لئے تمام ادارے ایک پیج پرہیں۔
واضح رہے کہ خبر شائع ہوتے ہی حکومت نے صحافی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا تھا، وزارت داخلہ تحقیقات مکمل ہونے تک ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے سے انکار کرچکی تھی تاہم اس متنازعہ خبر کو قومی سلامتی کا مسئلہ بھی قرار دیا گیا ہے۔