بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

حکومت اورمظاہرین میں مذاکرات کامیاب، قائدین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ڈی چوک پر دھرنے کے قائدین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، اور کچھ دیر میں دھرنے کے شرکاءپر امن طورپرمنتشر ہونا شروع ہوگئے۔

مظاہرین اور فورسز میں تصادم کا خطرہ ٹل گیا، ذرائع کے مطابق دھرنےکےشرکا کو منتشر کرنے کیلئے حکومت نے طاقت کےساتھ پُرامن حل کی تلاش کی بھی کوششیں جاری رکھیں۔

ڈی چوک میں جاری دھرنے کے مظاہرین اور حکوت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور 7نکات پر مشتمل معاہدے پر اتفاق کر لیا گیاہے۔

22


 

حکومت اور مظاہرین کے درمیان طے پانے والے مطالبات مندرجہ ذیل ہیں ۔

توہین رسالت ﷺ کے قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

پُرامن احتجاج کرنے والے شرکاء کو رہا کیا جائے۔

توہین رسالت کےمقدمےمیں کسی شخص کےساتھ رعایت نہیں کی جائیگی۔

علماکرام پرمقدمات کی واپسی کاجائزہ لیاجائے گا۔

فورتھ شیڈول میں شامل بےگناہ افرادکونکالاجائےگا۔

نظام مصطفیﷺ کے تحت علماء وزارتِ مذہبی امور سے شفارشات پیش کریں گے ۔

ٹی وی پر نشر ہونے والے فحاش مواد کو روکنے کے لئے علما ثبوت کے ساتھ پیمرا سے رجوع کریں گے ۔


 


11

انتظامیہ نے الٹی میٹم کے باوجود بیک ڈورپالیسی پرکام جاری رکھا۔ مذاکرات کے بعد دھرنے کی قیادت نے پنڈال میں پہنچ کر دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔

دھرنے بے ہوش والے دو کارکن دم توڑگئے،  قیادت نے اعلان کیا کارکنوں کی شہادت پر پرچہ چوہدری نثار کے خلاف کٹوائیں گے۔

مذاکرات کی کامیابی کی خبر اے آر وائی نیوز پر نشر ہونے کے بعد حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بحال کر دی ہے۔

 

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں