جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات پر برازیلی صدر برہم، بڑا مطالبہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

برازیلیا (18 اپریل 2026): برازیلی صدر ڈی سلوا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا پر حالیہ بیانات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اہم مطالبہ کر دیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق برازیلی صدر نے اپنے ردعمل میں کہا کہ سلامتی کونسل اپنا طرز عمل بدلے جنگیں روکنے میں یہ مکمل ناکام ہو چکی ہے، ایسی دنیا میں ہر صبح آنکھیں نہیں کھول سکتے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روز ٹویٹس سے دھمکیاں دیں۔

ڈی سلوا نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر جنگوں کے اعلانات عالمی امن اور سفارتکاری کیلیے بڑا خطرہ ہے، اقوام متحدہ کی ساکھ بچانے کیلیے ادارہ جاتی اصلاحات اب ناگزیر ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مثبت چیزیں ہونے والی ہیں، کوئی ذہین شخص وائٹ ہاؤس آ رہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

انہوں نے مطالبہ کیا کہ طاقتور ممالک کی جانب سے دنیا کو دھمکانے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے، دنیا کو سوشل میڈیا دھمکیوں پر چلانے کے بجائے عالمی قوانین کی پاسداری کی جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں