بالی وڈ کے بھائی جان کی حالیہ ویڈیو نے ان کے مداحوں کو سپراسٹار کی صحت سے متعلق تشویش میں مبتلا کردیا ہے، وائرل ویڈیو میں وہ کافی تھکے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
عبدالرشید سلیم خان عرف سلمان خان بالی وڈ کے واحد کنوارے سپر اسٹار ہیں جب کہ بڑھتی عمر کے باوجود ان کے مداحوں کی تعداد میں کوئی کمی نہیں آئی۔ ان کی مقبولیت کے پیش نظر دبنگ خان کو اکثر و بیشتر شادی بیاہ و سالگرہ کی تقریبات میں پرفارمنس کے لیے بھی مدعو کیا جاتا ہے۔
ایسی ہی ایک تقریب سے سلو بھیا کی ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کافی تھکے ہوئے نظر آرہے ہیں اور ان کی صحت بالکل ٹھیک نہیں لگ رہی۔
سلمان خان کے پرستار ویڈیو میں ان کے ڈانس کے اسٹیپس دیکھنے کے بعد اداکار کی صحت کے حوالے سے فکرمند ہیں اور اپنی تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔
سالگرہ کی تقریب سے سلمان خان کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے مشہور گانے پر پرفارم کرتے نظر آرہے ہیں مگر ان کی موومنٹ کافی سلو ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ ان کا سانس بھی کافی پھولا ہوا ہے۔
Lastest video of Salman khan dancing in a wedding function in New Delhi last night.
He looks so tired and unhealthy. He should take care of his health. pic.twitter.com/Tf2HycDweQ— Syed Irfan Ahmad (@Iam_SyedIrfan) October 1, 2023
ٹائیگر تھری کے اداکار نے سلور کوٹ کے ہمراہ سیاہ شرٹ اور پینٹ پہنی ہوئی ہے، ٹوئٹر صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا سلمان خان بہت تھکےہوئے لگ رہے ہیں، ان کی صحت بھی ٹھیک نہیں لگ رہی، انھیں اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے ان پ طنز کرتے ہوئے کہا کہ سلمان تھکے ہوئے لگ رہے ہیں یا اپنی اصل عمر کے نظر آرہے ہیں؟