کراچی: بارش کے پانی کی وجہ سے ڈکیتی کی کوشش ناکام Karachi
The news is by your side.

Advertisement

کراچی: بارش کے پانی نے ڈکیتی ناکام بنادی

کراچی: شہر قائد کے علاقے شریف آباد میں بارش کے پانی کی وجہ سے ڈکیتی کی کوشش ناکام ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے شریف آباد میں واقع الااعظم اسکوائر کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوار لوٹ مار کی نیت سے گلی میں داخل ہوا تو وہاں پانی موجود تھا۔

اسٹریٹ کرمنل کی گاڑی جیسے ہی پانی میں داخل ہوئی وہ بند ہوئی تو وہاں موجود لوگوں نے ڈاکو پر پتھراؤ شروع کردیا، اس دوران وہ موٹرسائیکل اسٹارٹ کرنے کی کوشش کرتا رہا۔

عوام اور بچوں نے موقع غنیمت جان کر مسلح فرد پر پتھراؤ اور شور مچانا شروع کیا تو ڈاکو نے اپنا پستول نکال کر ہوا میں لہرایا اور عوام کو خوفزدہ کرنے کے لیے ہوائی فائر کیا تاہم جب عوام آگے بڑھنے لگے تو اُس نے اسٹریٹ فائر کردیا۔

عوام نے پیش قدمی نہیں روکی تو ڈاکو موٹرسائیکل چھوڑ کر گلی میں لڑکھڑاتے قدموں سے داخل ہوا اور اس دوران اُس نے عوام کی طرف پستول تانے رکھا، خوف کی وجہ سے عوام اُسے پکڑنے میں ناکام رہے۔

ویڈیو دیکھیں


شریف آباد تھانے کو جب اس واقعے کی اطلاع ملی تو افسران کے حکم پر وہاں موبائل روانہ کی گئی خوش قسمتی سے مسلح ڈاکو پولیس پہنچنے سے پہلے وہاں سے فرار ہوگیا تھا، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی موٹرسائیکل قبضے میں لے لی گئی ہے، ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ گاڑی سپر مارکیٹ تھانے کی حدود سے چھینی گئی تھی۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں اور ویڈیو کی مدد سے اُس کی شناخت جاری ہے، شریف آباد پولیس اسٹیشن کے افسر کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں