اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے 3 پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دادو (10 فروری 2026): ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے تین پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا جب کہ ایک اہلکار سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب ڈاکو انڈس ہائی وے پر مسفاروں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ پولیس اطلاع ملنے پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے ان پر گولیاں برسا دیں۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ایک اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والے مسافروں نے انڈس ہائی وے پر دھرنا دے کر احتجاج کیا جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعہ کی فوری اور شفاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو ہر ممکن تعاون فراہم کرننے اور زخمیوں کے علاج کے تمام اخراجات خود برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں