The news is by your side.

Advertisement

فیس ماسک سے رنگت گوری کرنے کی کوشش، چہرے کی حالت بگڑگئی

ایڈنبرگ : برطانوی شہری کا گوری رنگت کے لیے چہرے پر فیس ماسک لگانازندگی کی تکلیف دہ غلطی ثابت ہوا کیونکہ فیس ماسک ہٹا تو آئی برو بھی اکھڑ گئیں۔

بناو سنگار سے متعلق امور کی انجام دہی خواتین سے مخصوص ہے لیکن موجودہ دور میں مرد حضرات بھی بیوٹیشن بن چکے ہیں لیکن گوری رنگت اور خوبصورتی کےلیے کی جانے والی مشقت ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ برطانوی ریاست اسکاٹ لینڈ کے میں پیش آیا جہاں ایک 30 سالہ باپ نے گوری رنگت کےلیے استعمال ہونے والا فیس ماسک تو لگالیا لیکن اسے اپنی زندگی کی سب سے تکلیف دہ غلطی قرار دیا۔

جان میکن نامی شہری نے ماسک آنکھوں سمیت مکمل چہرے پر لگالیا تھا، جب ماسک کو ہٹانے کا وقت آیا تو ماسک ہٹانے میں جان کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا اور ساتھ ہی ساتھ آئی برو بھی اکھڑ گئیں۔ جس کے باعث چہرے کا حلیہ بھی بگڑ گیا

Comments

یہ بھی پڑھیں