تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

نومولود کے دانت نکل آئے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

بچوں کے دانت عام طور پر دو سے ڈھائی سال کی عمر میں نکلتے ہیں مگر انٹرنیٹ پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں نومولود کے دانت نظر آرہے ہیں۔

بچوں کی پیدائش کے بعد والدین، قریبی رشتے دار یادگار کے لیے اُن کی تصاویر یا ویڈیوز بناتے ہیں اور پھر اُسے اپنے پاس محفوظ رکھتے ہیں تاکہ مستقبل میں دیکھ کر پرانی یادیں تازہ کرسکیں۔

حال ہی میں جیمز نامی شہری کے گھر بچے کی ولادت ہوئی، والد نے ماں کی گود میں موجود بچے کی ایسی ویڈیو بنائی جسے دیکھ کر سب ہی حیران رہ گئے۔

اگر اس ویڈیو کے بارے میں جیمز خود نہ بتاتے تو سب یہی سمجھتے کہ نومولود کے دانت نکل آئے ہیں۔

معاملہ دراصل یہ ہوا کہ جیمز نے اپنے صاحبزادے جیک رینولڈس کی پیدائش کے گیارہویں روز موبائل میں Smile فلٹر استعمال کر کے ویڈیو  بنائی۔

والد نے جو ویڈیو بنائی اُس میں بچے کے چہرے پر ہنسی دیکھی جاسکتی ہے جس میں اُس کے دانت بھی واضح طور پر نظر آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ موبائل کمپنیز اور سوشل میڈیا پلیٹ‌ فارمز کی جانب سے صارفین کو مختلف فلٹرز استعمال کرنے کا آپشن دیا جاتا ہے، جیسے انسٹاگرام کی اگر بات کی جائے تو وہاں ویڈیو بناتے ہوئے صارف اپنے کان اور بلی کی طرح منہ بناسکتا ہے جبکہ اسی طرح موبائل میں بھی مختلف سہولیات والے فلٹرز موجود ہوتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -