تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

آتشزدگی: بلڈنگ سے پھینکا گیا بچہ کیسے بچا؟ ویڈیو وائرل

نیو جرسی: گھر میں بھڑک اٹھنے والی آگ سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک باپ نے اپنے کمسن بیٹے کو کھڑکی سے نیچے پھینک کر اس کی زندگی بچا لی۔

امریکی ریاست نیو جرسی میں قائم ساؤتھ رج ووڈس کامپلیکس میں دو منزلہ اپارٹمنٹ کی آخری منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز اور ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

عمارت سے تمام رہائشیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا تاہم آخری منزل پر ایک شخص اپنے تین سالہ بیٹے کے ساتھ پھنس گیا۔ باپ بیٹے کو لیے کھڑکی سے مدد کے لیے پکار رہا تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے باپ سے بیٹے کو نیچے پھینکنے کو کہا تاکہ وہ بچے کو پکڑ لیں۔

باپ کے پھینکنے پر ریسکیو اہلکاروں نے بچے کو اچھی طرح پکڑ لیا اور اس طرح بچہ بحفاظت بچ گیا۔ یہ سارا واقعہ کیمرے میں قید ہوگیا۔ بچے کے بعد اس کے والد کو بھی نکال لیا گیا۔

عمارت میں آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ فائر فائٹرز اور ریسکیو اہلکاروں کی دانشمندی اور والد کی ہمت نے تین سالہ بچے کی جان بچالی۔

Comments

- Advertisement -