بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

دادو میں 3 بچیاں سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

(27 ستمبر 2025): دادو کے قریب کچے کے علاقے دودو کلہوڑو میں تین بچیاں سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق تینوں بہنوں میں 15 سالہ عمان، 13 سالہ زبیرہ اور 12 سالہ حمیران شامل ہیں، مقامی غوطہ خوروں نے لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پہلے بارہ سالہ بچی ڈوبی پھر دو بہنوں نے بچانے کی کوشش میں جان گنوائی، تینوں بہنیں سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوئیں، لاشیں نکال لی گئیں۔

دوسری جانب ملتان میں ماں بیٹی سمیت 3 افراد سیلابی پانی میں ڈوب  کر جاں بحق ہوگئیں، جلال پور پیر والہ بستی راں کے رہائشی کی فیملی سیلابی پانی میں کمی کے بعد جلال پور سٹی سے سامان سمیت اپنے گھر واپس جا رہی تھی۔

سیلابی پانی میں پیدل چلتے ہوئے 42 سالہ بختاور مائی اور بیٹی 12 سالہ انعم گہرے پانی میں ڈوب گئیں، انہیں باہر نکالا گیا تو دونوں کی اموات ہو چکی تھیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں