اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

چائے پینے سے ایک ہی گھر کے 16 افراد بے ہوش

اشتہار

حیرت انگیز

دادو (6 مئی 2026): میہڑ میں چائے پینے سے ایک ہی گھر کے 16 افراد کی حالت غیر ہوگئی اور انہیں بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ چائے پینے سے 16 افراد کی حالت بگڑی، متاثرین کو اسپتال منتقل کر کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ادھر، ڈاکٹرز نے بتایا کہ واقعہ زہریلے دودھ یا چائے کے باعث فوڈ پوائزننگ کا نتیجہ لگتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرین میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، دو خواتین کی حالت تشویشناک ہے جنہیں علاج کیلیے نجی اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں جوس پینے سے 3 افراد کی موت، حقیقت سامنے آگئی

اگست 2025 میں رحیم یار خان کے شہر ظاہر پیر میں مبینہ طور پر زہریلی چائے پینے سے 3 خواتین بے ہوش ہوگئی تھیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ واقعہ بستی کھوکھراں میں پیش آیا، تینوں خواتین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسپتال میں ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ چائے کے سیمپل حاصل کر لیے گئے ہیں جن کا معائنہ کر رہے ہیں۔

اس واقعے سے چند روز قبل ڈسکہ کے ایک گاؤں میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق ہوگئی تھیں، دونوں کو طبیعت بگڑنے پر سول اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں