The news is by your side.

Advertisement

اسلام کے تشخص کو سب سے زیادہ نقصان داعش نے پہنچایا: جماعت الدعوۃ

جماعت الدعوہ نے ایک کھلا خط جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش نے اسلام کے تشخص کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ داعش جیسی دہشت گرد تنظٰیم کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جماعت الدعوہ نے واضح کیا کہ جماعت کے کارکنان نے جماعت سے تعلق ترک کرنے کے بعد  داعش میں شمولیت  اختیارکی۔ایسے کارکنان کا جماعت الدعوۃ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جماعت الدعوہ کے خط کا عکس

گزشتہ دنوں اقوام متحدہ اورامریکہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں جماعت الدعوۃ اوراس کی ذیلی تنظیم فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پرپابندی عائد کی گئی تھی۔ پابندی کا سبب یہ بتایا گیا تھا کہ مصیبت زدگان کی امداد کے لئے اکھٹی کی جانے والی رقم مسلح دہشت گردوں پر خرچ کی جاتی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں