پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

دہانی کی دھونی کو سالگرہ کی مبارک باد اور اہم درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دہانی نے بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان سے ایک درخواست بھی کی ہے۔

ٹوئٹر پر دھانی نے ایم ایس دھونی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے دھونی کے نام پیغام لکھا جس میں درج تھا کہ ہر دور کے ایک عظیم تفریح مہیا کرنے والے اور فنشر کو سالگرہ مبارک ہو۔

دھانی نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ سر ایم ایس دھونی، سالگرہ مبارک، آپ میرے لیے رول ماڈل اور انسپائریشن ہیں۔

فاسٹ بولر نے مزید لکھا کہ آپ کرکٹ کھیلنے کے لیے ابھی بھی جوان اور فٹ ہیں، برائے مہربانی ہم سب کو مزید چند برس تفریح مہیا کرتے رہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران شاہنواز دہانی نے دھونی کے ساتھ تصاویر بنوائی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

دہانی نے ناصرف دھونی بلکہ دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ بھی تصاویر بنوائی تھیں جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین وزیر خارجہ کہہ کر مخاطب کرنے لگے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں