جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

دہی کھانے کے 4 نقصانات

اشتہار

حیرت انگیز

(19 نومبر 2025): دہی اگرچہ صحت کیلیے بے حد مفید ہے لیکن ہر غذا کی طرح اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال یا بیمار افراد میں اس کے استعمال سے بعض ناخوشگوار اثرات ظاہر ہو سکتے ہیں۔

غیر ملکی ویب سائٹ پر دہی کے نقصانات کے بارے میں مضمون شائع کیا گیا جس میں ضرورت سے زیادہ یا غلط وقت پر اس کے استعمال کے ممکنہ مضر اثرات بیان کیے گئے:

نظام ہاضمہ بگڑ جانا

دہی کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے مگر اس کا بہت زیادہ استعمال معدے پر بوجھ بھی ڈال سکتا ہے۔ یہ مسئلہ اُن افراد میں زیادہ دیکھا جاتا ہے جنہیں شدید لیکٹوز انٹالرنس ہو، ہاضمہ کمزور ہو یا آنتوں سے متعلق مسئلہ ہو۔

زیادہ مقدار یا گاڑھا پن آنتوں کے توازن کو متاثر کر کے پیٹ پھولنے اور گیس کا سبب بن سکتا ہے۔

بلغم میں اضافہ

دہی جسم میں چپچپاہٹ اور بلغم بڑھا سکتی ہے لہٰذا جن لوگوں کو سانس سے متعلق بیماریاں جیسے دمہ، بار بار نزلہ زکام یا سینے میں بلغم جمع رہتا ہو وہ ٹھنڈی دہی رات کے وقت کھانے سے ان علامات میں اضافہ محسوس کر سکتے ہیں۔

وزن میں اضافہ

دہی اگرچہ پروٹین کی وجہ سے وزن کیلیے اچھی سمجھی جاتی ہے لیکن زیادہ چکنائی والی بازار کی دہی، کریم ملی ہوئی دہی یا چینی ملی دہی میں کیلوریز اور چکنائی بہت زیادہ ہوتی ہے۔

ایسی دہی کا باقاعدہ اور زیادہ مقدار میں استعمال کیلوریز بڑھا کر وزن میں اضافے اور وقت کے ساتھ کولیسٹرول میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔

سوزش یا جوڑوں کے درد میں اضافہ

دہی قدرتی طور پر تیزابی (Acidic) ہوتی ہے اس لیے اگر آپ کو پہلے سے سوزش والی بیماری مثلاً جوڑوں کا درد ہو تو احتیاط ضروری ہے۔

زیادہ مقدار میں دہی کھانے سے سختی یا درد بڑھ سکتا ہے کیونکہ دہی کی خاصیت بعض صورتوں میں جوڑوں میں زہریلے مادّوں کے جمع ہونے میں اضافہ سمجھا جاتا ہے۔

دہی استعمال کرنے کا صحیح طریقہ

دہی کو ہمیشہ اعتدال میں رہ کر کھائیں اور دن میں استعمال کریں، بہتر ہے کہ دن کے وقت (خصوصاً دوپہر کے کھانے کے ساتھ) استعمال کی جائے کیونکہ اس وقت نظام ہاضمہ زیادہ فعال ہوتا ہے۔


نوٹ: مذکورہ مواد، مشورہ یا عمومی معلومات کسی مستند طبی رائے کا متبادل نہیں ہے لہٰذا ہمیشہ ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں