تازہ ترین

ڈیلی میل معذرت: برطانوی صحافی نے نون لیگ کے دعووں کو مسترد کردیا

لندن: برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے ڈیلی میل کی معذرت سے متعلق نون لیگ کے دعووں کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں برطانوی صحافی نے کہا کہ ڈیلی میل کا معافی نامہ صرف ایک نکتے پر محیط ہے،ڈیلی میل نےدیگرالزامات کیلئےمعذرت نہیں کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ نیب نے امدادی رقم چوری کرنے کا الزام اس وقت نہیں لگایا جب وہ وزیر اعلیٰ تھے، مضمون میں مبینہ منی لانڈرنگ سے متعلق معذرت نہیں کی گئی، انہوں نے قوانین کے مطابق دفاع میں جوابات نہیں دئیے جبکہ ہم اپنے دفاع میں دیئے گئےجوابات پرقائم ہیں۔

ڈیوڈ روز نے کہا کہ اخبار نے شہبازشریف یا علی عمران کو ہرجانے یا اخراجات کی ادائیگی نہیں کی اور نہ ہی جسٹس نکلن کی طرف سے انکے خلاف اخراجات کےاحکامات کو ختم نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘جب نیب ہی لیٹ گیا تو ڈیلی میل کیا کرتا؟

برطانوی صحافی نے لکھا کہ شہباز شریف اور علی عمران نے اپنےدعوؤں سے متعلق معاملات طے کرلیےاس لیے کیس ختم ہوگیا، جواب میں اخبار نے مضمون کو انٹرنیٹ سے ہٹا دیا، البتہ میں ان کارروائیوں کے اختتام پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف زلزلہ متاثرین کے فنڈز کی چوری کے الزام پر معذرت کی تھی۔

اخبار نے لکھا کہ شہبازشریف کیخلاف زلزلہ متاثرین فنڈزمیں کرپشن کی خبر پر معذرت خواہ ہیں تاہم ڈیلی میل نے شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی اسکینڈل خبر پر معافی نہیں مانگی۔

ڈیلی میل نے واضح کیا کہ شہبازشریف کیخلاف قومی احتساب بیوروکی تحقیقات کی اطلاع دی گئی تھی بتایا گیا تھا شہبازشریف کیخلاف متاثرین کی رقم میں خوردبرد کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔

ڈیلی میل نے مضمون میں شہبازشریف پرٹی ٹی اسکینڈل اور منی لانڈرنگ کےالزامات بھی لگائے تھے۔

Comments

- Advertisement -