منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی یومیہ قیمتیں، اہم مذاکرات

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین اوگرا سے اہم ملاقات کی ہے۔

 وفاق وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی ہدایت پر اوگرا اور پی پی ڈی اے میں مذاکرات ہوئے جس میں ڈیلرز نے حکومت سے روزانہ قیمتوں کے تعین کی پالیسی پر شدید مذمت اور نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔

پیٹرولیم ڈیلرز نے ڈی ریگولیشن پالیسی کی سخت مخالفت کرتے ہوئے خدشات کا اظہار بھی کیا جب کہ ڈیلرز نے اپنے بقا کے لیے ڈیلر مارجن 8 فیصد مقرر کرنے کا مطالبہ پیش کر دیا۔

روزانہ پٹرول کی قیمت میں تبدیلی کا نیا فارمولا کیسے کام کرے گا؟ اہم خبر

پی پی ڈی اے نے کہا کہ آلائمنٹ پالیسی سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی سپلائی چین اور تقسیم کا نظام متاثر ہو رہا ہے، کارڈ ٹرانزیکشن چارجز کے مسئلے پر فوری اور پائیدار حل نکالا جائے۔

چیئرمین اوگرا نے تمام مسائل کے حل کے لیے 7 دن کی مہلت کی درخواست کی تاہم پی پی ڈی اے نے اوگرا کو فوری طور پر 7 دن کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔

پی پی ڈی اے کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس 22 جولائی کو کراچی میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں ملک بھر کے ڈیلرز سے مشاورت کے بعد اوگرا کی 7 دن کی مہلت پر فیصلہ ہوگا۔

 اجلاس کے بعد ملکی گیر ہڑتال یا دیگر اپشنز پر غور کے بعد حتمی فیصلے سے اوگرا کو آگاہ کیا جائے گا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں