جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

کراچی میں دودھ کی قیمت میں اچانک 23 روپے کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی میں دودھ کی قیمت میں اچانک 23 روپےاضافہ کردیا، جس کے بعد ایک لیٹردودھ 120روپےمیں فروخت ہونےلگا، دودھ کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافے کی خبر پر صوبائی وزیرکانوٹس لیتے ہوئے کہا ڈیری فارمرز کی من مانی نہیں چلنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیری فارمز نے دودھ کی قیمت میں اچانک 23 روپےاضافہ کردیا، جس کے بعد اب ایک لیٹردودھ 120روپے میں فروخت ہورہا ہے ، صدرڈیری ملک ایسوسی ایشن نے تصدیق کی دودھ کی قیمت 23 روپےبڑھادی ہیں۔

وائس چیئرمین سلیم گجر کا کہنا ہے ریٹل کی سطح پر دودھ کی قیمت میں اضافہ نہیں کیاگیا، ریٹیلر پر دودھ کمشنرکےمقررکردہ نرخ پر فروخت کیاجا رہاہے ، ڈیری فارم ایسوسی ایشن نےدودھ کی قیمتوں میں اضافےکاخودساختہ اعلان کیا۔

- Advertisement -

سلیم گجر نے کہا دکاندار حضرات ڈیری فارمرکوکمشنرکےمقررکردہ نرخ پرہی ادائیگی کریں ، ڈیری فارمرہول سیل، ریٹیل کی سطح پر کمشنر کے نوٹیفکیشن جاری کرا کر دیں ، نوٹیفکیشن کے بغیر مہنگا دودھ ڈیری فارمر سے نہیں خریدیں گے۔

کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافے کی خبر پر صوبائی وزیر کا نوٹس


دوسری جانب کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافے کی خبر پر صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے نوٹس لیتے ہوئے کہا ڈیری فارمرز کی من مانی نہیں چلنے دیں گے، ڈیری فارمرز دکانداروں کو 85 روپے میں ہی دودھ دیں۔

اسماعیل راہو نے کہا 26 روپے فی کلواضافہ کرنےپرکارروائی کی ہدایت دے دی ہے ، دودھ کی 94 فی لیٹر قیمت ہے اسی پر ہی فروخت کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں