جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

مجھے فلم ساز نے بری طرح سے چھوا تھا، ڈیزی شاہ کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ڈائریکٹر نے بری طرح سے چھوا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ف اداکارہ ڈیزی شاہ نے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ کاسٹنگ کے موقع پر جنوبی فلمساز سے ملنے گئی تھیں تاہم ملاقات کے دوران غیر آرام تجربے کا سامنا کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے ساؤتھ فلمساز نے بری طرح سے چھوا تھا، وہ کاسٹنگ کے لیے ممبئی آیا ہوا تھا اور ہم 6سے 7 لڑکیاں اس سے ملنے گئی تھیں۔

یہ پڑھیں: سلیم خان کی صحت اب کیسی ہے؟ ڈیزی شاہ نے بتادیا

ڈیزی شاہ نے بتایا کہ وہ ہم سے انفرادی طور پر مل رہا تھا اور مجھے یہ پسند نہیں تھا کیونکہ اس نے میرا ہاتھ پکڑ رکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ میں ہمیشہ لوگوں سے محتاط رہتی ہوں اس لیے فلمساز کے اقدام پر بے چینی محسوس ہوئی، میرے مساج نہ کروانے کی وجہ بھی یہی ہے کہ مجھے چھونا پسند نہیں ہے یہاں تک کہ ایک عورت کی طرف سے بھی ایسا نہیں ہونا چاہیے مرد تو پھر دور کی بات ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے ڈائریکٹر سے کہا کہ واپس آؤں گی لیکن میں پھر کبھی نہیں ملی اور مجھے اس واقعے نے سبق سکھایا کہ آپ کو کسی سے اکیلے نہیں ملنا چاہیے۔

کام کے محاذ پر ڈیزی شاہ ممبئی میں قائم ایک تھرلر فلم جس میں شریاس تلپڑے مرکزی کردار میں موجود اہم کردار نبھا رہی ہیں، اداکارہ نے 2014 میں سلمان خان کے ساتھ فلم ’جے ہو‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا اس کے بعد ہیٹ اسٹوری 3، ریس 3 میں بھی کام کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں