بھارتی بیٹنگ سے متعلق پوسٹ شیئر کرنے پر شرمندگی سے دوچار ہونے کے بعد ڈیل اسٹین نے نیپال کو عمدہ پرفارمنس پر اپنی خدمات پیش کردیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں انگلینڈ سے شکست کے باوجود نیپال کی ٹیم نے سب کے دل جیت لیے، نیپالی ٹیم نے آخری گیند تک انگلش سائیڈ کا زبردست مقابلہ کیا اور صرف 4 رنز سے میچ ہار گئی۔
اس زبردست پرفارمنس کے بعد سابق جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین بھی نیپالی ٹیم کے مداح ہوگئے ہیں، انھوں نے نیپال کی ایسوسی ایٹ ٹیم کو اپنی خدمات ٹوئٹ کے ذریعے پیش کی ہیں۔
Nepal
I offer my services to you if you ever need em!
Up, up and UP!— Dale Steyn (@DaleSteyn62) February 8, 2026
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں جنوبی افریقی لیجنڈ ڈیل اسٹین نے لکھا کہ نیپال اگر کبھی بھی ضرورت پڑے تو میں اپنی خدمات آپ کےلیے پیش کرتا ہوں، میں حاضر ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: نیپالی ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف جیت کی مستحق تھی، ڈیل اسٹین
نیپال اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں اب تک کا سب سے دلچسپ میچ ہوا ہے، جس میں نیپال کو 185 رنز کا بڑا ہدف ملا اور نوآموز ٹیم نے بھی خوب مقابلہ کرتے ہوئے 180 رنز بنائے اور صرف 4 رنز سے میچ نہ جیت سکے۔
سابق بھارتی بلے باز یووراج سنگھ نے بھی نیپال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک کے خلاف ڈٹے رہے اور آخری گیند تک مقابلہ جاری رکھا۔
بھارتی بیٹنگ کا امریکا کے سامنے بُرا حال، ڈیل اسٹین پوسٹ شیئر کرکے شرمندگی سے دوچار
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


