بھارتی اننگز کی شروعات سے قبل جنوبی افریقی لیجنڈ ڈیل اسٹین نے بھارتی بیٹنگ کےلیے پوسٹ کی تاہم پھر انھیں اپنی بڑی غلطی کا اندازہ ہوگیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں بھارتی بیٹنگ بری طرح لڑکھڑا گئی، ایک مرحلے پر بھارت کے 77 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ تھے فی اوور رن ریٹ 6 سے بھی کم تھا، امریکی بولرز کے آگے بھارتی سورما بری طرح مشکلات کا شکار نظر آئے۔
ساؤتھ افریقن لیجنڈ بھارتی بیٹنگ کا امریکا کے سامنے بُرا حال دیکھ کر نہایت شرمندگی سے دوچار ہوئے، ڈیل اسٹین نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی بڑی غلطی کا برملا اعتراف کیا۔
میچ سے قبل بھارتی بیٹرز کی فارم کو دیکھتے ہوئے ڈیل اسٹین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کی اور اس میں "300 لوڈنگ۔۔۔” لکھا۔
300 loading…
— Dale Steyn (@DaleSteyn62) February 7, 2026
تاہم اسی پوسٹ کے محض 50 منٹ بعد انھوں نے ایک اور پوسٹ شیئر کی جس میں وہ اپنی پچھلی پیش گوئی پر نادم اور کھسیانے نظر آئے۔
ڈیل اسٹین نے ایموجیز بنانے کے ساتھ اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ غلط اندازہ لگا بیٹھے تھے، اس لیے انھوں نے پوسٹ میں نہ صرف منہ چھپانے کی ایموجی بنائی بلکہ ساتھ ہی قہقہے کی ایموجی بھی بنائی۔
Yeah, I got that wrong
— Dale Steyn (@DaleSteyn62) February 7, 2026
فاسٹ بولر کے مداح بالخصوص بھارتی شائقین ان کی پوسٹ پر کمنٹس کررہے ہیں اور بھارتی بیٹرز کی خراب بیٹنگ پر جی بھر کر بڑاس نکال رہے ہیں۔
جسپریت بمراہ کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا میچ نہ کھلانے کی وجہ سامنے آگئی
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


