تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

آئی پی ایل معطلی: ڈیل اسٹین نے بھارتیوں کو ماضی یاد دلا دیا

جوہانسبرگ: جنوبی افریقی ٹیم کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے پی ایس ایل کی معطلی پر تنقید کرنے والے بھارتی صارف کو آئی پی ایل کے معطل ہونے پر ماضی یاد دلادیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث پی ایس ایل کے معطل ہونے پر بھارتی صارف نے ڈیل اسٹین کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کورونا کے ماحول میں کم از کم گزشتہ آئی پی ایل اختتام پذیر ہوا تھا جبکہ پی ایس ایل ملتوی کردیا گیا ہے۔

ڈیل اسٹین نے اس وقت صارف کو جواب دیتے ہوئے انتہائی تحمل مزاجی کا مظاہرہ کیا تھا اور بس اتنا لکھا تھا کہ ’آپ واقعی مزاحیہ ہیں۔‘

اب آئی پی ایل کی معطلی پر وہ بھارتی صارف کو ماضی یاد دلانا نہ بھولے۔

ڈیل اسٹین نے 4 مارچ کو کیے گئے بھارتی صارف آشیش کے ٹویٹ پر دو مہینے کا وقت گزر جانے کے بعد دوبارہ جواب دیتے ہوئے ’ہائے‘ کہا اور ٹرول کردیا۔

بھارتی صارف کے لیے ایک اور ٹویٹ میں ڈیل اسٹین نے لکھا کہ ’اگرچہ آشیش نے اس موقع پر اپنے آپ کو بیوقوف بنایا ہے لیکن جب لوگوں کی صحت پر بات آجائے تو کسی کا مذاق اڑانا کسی طور مناسب نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ آشیش کو یہاں سبق سیکھنے کو ملے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈیل اسٹین نے ویب شو میں کہا تھا کہ آئی پی ایل میں بڑے نام شامل ہوتے ہیں اور پیسے کی بات زیادہ ہوتی ہے جس سے کرکٹ نظر انداز ہوتی ہے اس لیے وہ پی ایس ایل کو آئی پی ایل پر ترجیح دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے رواں برس آئی پی ایل سے راہیں جدا کر لی تھیں، ڈیل اسٹین 2008 سے آئی پی ایل کا حصہ تھے اور گزشتہ سیزن میں ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کر رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -