تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

یہ رن آؤٹ کیوں نہیں ہوا؟

کیپ ٹاؤن: مزانسی سپر لیگ ٹی ٹوئنٹی کے ایک میچ کے دوران ڈیل اسٹین نے مذاق مذاق میں اے بی ڈیویلیئرز کو آؤٹ کرنے کے انداز پر کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کی ڈیویلیئرز نے بولرز بیک ڈرائیو کھیلی تو گیند اسٹین کے پاؤں پر لگ کر رک گئی اور ڈیویلیئرز خود آگے بڑھے اور گیند بولرز کو تھمائی۔

اسٹین نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند وکٹ کی جانب اچھال دی جو کہ بیلز کو جالگی اور اس دوران بیٹسمین کریز سے باہر تھے۔

بولر نے ہلکی سے آؤٹ کی اپیل کی لیکن کسی نے اسے سنجیدہ نہیں لیا اور خود ڈیویلیئرز گلیاں صحیح کرنے میں لگ گئے۔

اس پورے واقعے کے بعد شائقین رن آؤٹ کے اس منفرد انداز پر سوال اٹھا رہے ہیں کہ کہ کیا یہ آؤٹ ہوا یا نہیں؟

Comments

- Advertisement -