تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بھارتی اداکار ذوالفقار علی بھٹو بن گئے

ممبئی: معروف بھارتی اداکار دلیپ تاہل فلم ’آئی بی 71‘ میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا کردار نبھائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر سنکلپ ریڈی کی فلم ’آئی بی 71‘ میں دلیپ تاہل کے علاوہ انوپم کھیر، وشال جیٹھوا، ودیوت جموال ودیگر شامل ہیں۔

فلم 12 مئی کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

اداکار دلیپ تاہل اس سے قبل مختلف فلموں میں بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کا کردار نبھا چکے ہیں۔

دلیپ تاہل نے کہا کہ میرے لیے ذوالفقار علی بھٹو کا کردار ادا کرنا ایک ایسا چیلنج تھا جس سے انکار ممکن نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ فلم سے قبل بھٹو کی شخصیت، ان کی چال ڈھال، تقریر کرنے اور بولنے کے انداز کو سمجھنے کے لیے مہینوں تک ریسرچ کی ہے تاکہ بھٹو کے کردار میں ان کی شخصیت اور دونوں ممالک کے درمیان موجود ثقافتی ماثلت کے ساتھ انصاف کرسکوں۔

Comments

- Advertisement -