پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

زمین کے تنازعے پربھارت میں دلت خاتون کو برہنہ کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ضلع چترا پورمیں ایک جوڑے نے دلت ذات کی ایک خاتون کومبینہ طورپربرہنہ کرکے انسانی غلاظت پینے پرمجبورکیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے اپنی ہی ذات کے چند افراد کے ساتھ مل کرچتراپور کے ایڈیشنل سپرٹنڈنٹ پولیس نیرج پانڈے سے مل کر شکایت درج کرائی کہ مقامی پولیس اسٹیشن اس معاملے پر کوئی ایکشن نہیں لے رہا۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 24 اگست کو مدوارا گاوٗں میں ناوگونگ تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا۔

مذکورہ تھانے کی پولیس نے شکایت کے بعد وجے یادو اوراس کی بیوی وملا یادو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کے سامنے موقف اختیار کیا کہ اسے چند ماہ قبل حکومت کی جانب سے ایک زمین کے ٹکڑے کا پروانہ دیا گیا جو اس سے قبل وجے یادو کی ملکیت تھی اسی سبب وجے یادو اسے ہراساں کررہا تھا۔

خاتون کے مطابق 24 اگست کو یادو نے اس کی فصلوں میں اپنے جانور چھوڑ کر فصل کو نقصان پہنچایا اور جب وہ شکایت کرنے یادو کے گھر گئی تو یادو کی بیوی وملا نے اسے لاٹھی سے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

دریں اثناء یادو بھی آگیا جس نے خاتون کو بزور قوت برہنہ کیا اور اپنا پیشاب پینے پر مجبور کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس للیت شکیاور کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ انہوں نے متاثرہ خاتون کی داد رسی کے لئے پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کردیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں