ڈیلس (25 ستمبر 2025): امریکا کے شہر ڈیلس میں ایک شخص نے آئی سی ای سینٹر پر فائرنگ کر کے ایک قیدی کو مار دیا اور اپنی جان بھی لے لی۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی ریاست ٹیکسس میں امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی فیلڈ فیسلٹی پر ہونے والی فائرنگ میں ایک قیدی ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
ہوم لینڈ سیکیورٹی اور ایف بی آئی کے مطابق حملہ آور نے قریبی اپارٹمنٹ بلڈنگ کی چھت سے فائرنگ کی، وہ ایک رائفل سے مسلح تھا اور اس نے آئی سی ای بلڈنگ اور اس کے سلی پورٹ ایریا کو نشانہ بنایا، جہاں اس وقت قیدیوں کو لایا جا رہا تھا۔
حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا، حملہ آور کا مقصد آئی سی ای ایجنٹس اور قیدیوں دونوں کو نشانہ بنانا تھا، ایف بی آئی کی تحقیقات کے مطابق جائے وقوع سے ملی گولیوں میں سے ایک پر ’اینٹی آئی سی ای‘ نیلے مارکر سے لکھا ہوا تھا، جو آئی سی ای مخالف پیغام ہے اور حملہ آور نے ممکنہ طور پر آئی سی ای کے خلاف غصے یا سیاسی مقصد کے تحت یہ حملہ کیا۔
’’میں نہیں چاہتا نیتن یاہو خاندان سمیت میزائل حملے میں مارا جائے، انھیں عالمی عدالت انصاف میں لایا جائے‘‘
ڈیلس پولیس نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ اس حملے میں ICE کے کسی افسر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے، جب کہ حملہ آور کی شناخت جوشوا جان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


