تازہ ترین

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

دمام اور ریاض کے درمیان ریلوے سروس کی اپ گریڈیشن

ریاض: سعودی عرب شہروں دمام اور ریاض کے درمیان ریلوے لائن ڈبل کی جائے گی جس کے بعد ٹرین سروس کی استعداد میں 60 فیصد اضافہ ہوگا۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی ریلوے جنرل کارپوریشن نے کہا ہے کہ دمام اور ریاض کے درمیان ریلوے لائن ڈبل کی جائے گی جس سے کارگو اور مسافروں کو مزید سہولت حاصل ہوگی اور موجودہ استعداد کے مقابلے میں 60 فیصد کا اضافہ ہوگا۔

ریلوے کارپوریشن کا کہنا ہے کہ اعلیٰ آئی درجے کی جدید ٹرینوں میں مزید 6 کا اضافہ کیا گیا ہے، اس کی بدولت 2 ہزار سے زائد نشستوں کا اضافہ ہوا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار مسافر ٹرین سے سفر کرنے لگے ہیں۔

حکام کے مطابق جلد ہی 4 نئی ٹرینیں ریاض دمام ریلوے لائن پر چلائی جائیں گی۔ دہری ریلوے لائن بچھانے کی صورت میں دمام ریاض ریلوے منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔

ریلوے کارپوریشن نے کارگو کے لیے 8 ٹرینوں کا انتظام کیا ہے، علاوہ ازیں کارگو کے لیے 220 بوگیوں کا معاہدہ بھی کر لیا گیا ہے۔

فی الوقت ریلوے کارپوریشن کے پاس 102 ٹرینیں ہیں جن میں سے 87 فعال ہیں، مسافروں کی بوگیوں کی تعداد 75 اور کارگو بوگیوں کی تعداد 2 ہزار 596 ہے۔

Comments

- Advertisement -