منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

ایران پر مقبول ٹی وی سیریز بنانے والی اسرائیلی پروڈیوسر ہوٹل کمرے میں مردہ پائی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ایتھنز (17 فروری 2026): اسرائیلی ٹی وی سیریز ’’تہران‘‘ کی پروڈیوسر ڈانا ایڈن ایتھنز کے ہوٹل میں مردہ پائی گئیں۔

روئٹرز کے مطابق یونانی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقبول سنسنی خیز جاسوسی ڈراما سیریز ’’Tehran‘‘ کی اسرائیلی پروڈیوسر اتوار کے روز ایتھنز کے ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

52 سالہ خاتون کی لاش، جن کی شناخت ڈانا ایڈن کے نام سے ہوئی، اُس وقت ملی جب ایک قریبی رشتہ دار نے ان سے رابطہ کرنے کی کئی ناکام کوششیں کیں۔ پولیس حکام کے مطابق شواہد اور گواہیوں کی بنیاد پر اس کیس کو خودکشی قرار دیا جا رہا ہے۔

یونانی تفتیش کاروں نے جائے وقوعہ سے کچھ ٹیبلٹس برآمد کی ہیں جو مبینہ طور پر نشے کے لیے استعمال ہوتی ہیں، جب کہ ایک سرکاری معالج نے مرنے والی خاتون کی گردن پر چوٹ کے نشانات بھی پائے۔

ویڈیو: امریکا میں آئس ہاکی میچ کے دوران اچانک ایک شخص کی فائرنگ، حملہ آور سمیت 3 ہلاک

بین الاقوامی پروڈکشن کمپنی ڈونا اینڈ شولا پروڈکشنز نے ایک بیان میں کہا ’’یہ خاندان، دوستوں اور ساتھیوں کے لیے انتہائی دکھ کا لمحہ ہے۔ پروڈکشن کمپنی یہ وضاحت کرنا چاہتی ہے کہ مجرمانہ یا قوم پرستی سے متعلق موت کی افواہیں درست نہیں اور بے بنیاد ہیں۔ میڈیا اور عوام سے اپیل ہے کہ غیر مصدقہ دعوے شائع کرنے سے گریز کریں۔‘‘

اسرائیلی میڈیا ادارے کان نے رپورٹ کیا کہ ایڈن یونان میں شو ’تہران‘ کے چوتھے سیزن کی عکس بندی میں مصروف تھیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں