پاکستان کی مقبول اداکارہ اور ڈیجیٹل کری ایٹر دنانیر مبین کی بچپن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
دنانیر مبين، پاکستان کی مقبول اداکارہ اور ڈیجیٹل کری ایٹر، جنھوں نے اپنی وائرل ویڈیو "پارٹی ہوری ہے” سے عالمی شہرت حاصل کی اور اب ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔
انسٹاگرام پر 65 لاکھ سے زائد فالوورز کی مالک دنانیر اب تک چار کامیاب ڈراموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں جن میں "صنفِ آہن”، "محبت گمشدہ میری”، "ویری فلمي” اور "ميم سے محبت” شامل ہیں۔
خصوصاً "ميم سے محبت” نے زبردست پذیرائی حاصل کی اور ناظرین نے دنانیر کی اداکاری کی خوب تعریف کی، چار کامیاب ٹی وی پروجیکٹس کے بعد اب خبروں کے مطابق وہ جلد فلموں میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔
View this post on Instagram
تاہم اب سوشل میڈیا پر دنانیر کی بچپن کی ایک پرانی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جو پی ٹی وی کے ایک پروگرام کی ہے۔ ویڈیو میں چھوٹی سی دنانیر بڑی بے جھجھک کیمرے کے سامنے کھڑی ہیں اور اینکر سے کہہ رہی ہیں۔
"میں آپ کے سارے پروگرام بہت شوق سے دیکھتی ہوں اور آپ کا ایک بھی پروگرام نہیں چھوڑا۔ کیا میں آپ کے پروگرام کا حصہ بن سکتی ہوں؟”
یہ معصومانہ انداز میں کی گئی درخواست دیکھ کر مداح خوب داد دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ دنانیر کی یہ خواہش آج پوری ہو چکی ہے۔


