تازہ ترین

’’ہمیں اپنی شناخت تلاش کرنی ہے‘‘

کراچی: ’پاوری ہورہی ہے‘ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی دنانیر مبین نے یوم پاکستان کے موقع پر پوسٹ شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

پاوری گرل دنانیر مبین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں انہوں نے یوم پاکستان کی مناسبت سے سبز رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔

دنانیر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’میں یوم پاکستان کے موقع پر صرف یہی پیغام دینا چاہوں گی کہ ہمیں اپنی شناخت تلاش کرنی ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’ہمیں اس بات کا تعین کرنا ہے کہ ہم کیا ہیں؟ ہماری ثقافت کیا ہے؟ ایک لمحے کے لیے خود کو روکیں اور اپنی شناخت کا تعین کریں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰 (@dananeerr)

پاوری گرل نے مزید لکھا کہ ’اپنی پہچان کو قبول کریں اور پاکستان کا شہری ہونے پر فخر محسوس کریں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دنانیر مبین پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھیں اور انہوں نے ویڈیو بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ ہم ہیں، یہ ہماری کار ہے اور یہاں پاوری ہورہی ہے۔

دنانیر کی ویڈیو کو پاکستان سمیت بھارت میں پذیرائی ملی تھی اور شوبز فنکاروں کی جانب سے اسی طرز پر ویڈیو بنا کر شیئر کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -