تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

دنانیر نے کس پاکستانی اداکار سے شادی کی خواہش ظاہر کی؟

ڈرامہ سیریل صنف آہن سے اداکاری کا آغاز کرنے والی دنانیرمبین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اداکاروں سے متعلق سوالات کے جوابات دے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دنانیر مبین سے سوالات پوچھے گئے ان کے جواب کے لیے تین آپشن دیے گئے وہ ان تینوں ناموں سے متعلق جواب دے رہی ہیں۔

دنانیر مبین کو تین معروف اداکاروں کے ناموں کا آپشن دیتے ہوئے پوچھا گیا کہ کہ ان اداکاروں میں سے وہ کس کے ساتھ شادی، کس کا قتل اور کس کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہیں گی؟

دنانیر نے کہا کہ چونکہ احد رضا میر پہلے سے شادی شدہ ہیں اسی لیے وہ انہیں قتل اور بلال عباس خان سے شادی کرنا چاہیں گی۔

اداکارہ نے تیسرے اداکار شہریار منور سے متعلق کہا کہ وہ ان کے ساتھ ڈیٹ پر جانا پسند کریں گی۔

واضح رہے کہ ’پاوری گرل‘ کے نام سے مشہور دنانیر مبین ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں (سیدہ سدرہ) نامی لڑکی کے مزاحیہ کردار میں دکھائی دے رہی ہیں جنہیں فوج میں بھرتی ہونے کی خواہش ہوتی ہے لیکن دوران ٹریننگ انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہدایت کار ندیم بیگ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے تعاون سے بنائے جانے والے ڈرامہ سیریل صنف آہن کی چار اقساط نشر ہوچکی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا، ڈرامے کی پانچویں قسط ہفتے کی رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -