سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین نے ایک بار پھر اپنی آواز کا جادو جگا کر مداحوں کو حیران کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وائرل ویڈیو سے مشہور ہونے والی دنانیر مبین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی۔
ویڈیو میں دنانیر ایک پرانا گانا چپکے سے گنگناتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ مجھے یہ گانا بہت پسند ہے اس لیے میں اسے گنگنا رہی ہوں، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ میں باقاعدہ گلوکار نہیں ہوں اس لیے مجھے تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے۔
View this post on Instagram
دنانیر کی اس ویڈیو کو ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا، وہ اس سے پہلے بھی اپنے گنگنانے کی ویڈیوز شیئر کرتی رہی ہیں۔