سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں لڑکا لڑکی نے کچرے پر ہی ڈانس کرنا شروع کردیا۔
بھارت کی جوڑے کی کوڑا کرکٹ میں ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکا اور لڑکی ایک رومانوی گانے کی دھن پر ناچ رہے ہیں۔
یہ جوڑا ویسٹرن انداز میں ڈانس کر رہا ہے اور اس موقع پر سڑک پرلوگ حیران پریشان کھرے انہیں دیکھ رہے کہ یہ کر کیا رہے ہیں کیا انہیں پتا کہ ہم کچرے کے ڈھیر میں کھڑے ہیں۔
مزید یہ کہ ان کے اس منظر کو ڈرون کیمرے کی آنکھ سے محفوظ بھی کیا جا رہا ہے۔
ڈرون کیمرے کو دیکھنے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ لڑکا لڑکی اپنی مرضی سے نہیں بلکہ اپنے کسی کمرشل، فلم یا پھر کسی ڈرامے کیلئے شوٹ کر رہے ہیں۔
اس موقعے پر لڑکی نے لال اور کالے رنگ کی خوبصورت ساڑھی اور لڑکے نے بھی کالے رنگ کی پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی۔
اس منفرد انداز میں کچرے پر ڈانس کرنے کی وجہ سے یہ ویڈیو اب خوب وائرل ہو رہی جسے اب تک 294 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ انہیں ڈانس کرنے کے لیے کوئی اور جگہ نہیں ملی جبکہ دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ بس یہی دیکھنا باقی رہ گیا تھا۔