ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

چلتی ٹرین میں مجرا، تھانے میں رپورٹ درج، نجی آپریٹر کا لائسنس کینسل ہو سکتا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چلتی ٹرین میں مجرے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعلقہ تھانے میں واقعے کی رپورٹ درج کر دی گئی۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

تفصیلات کے مطابق چلتی ٹرین میں مسافروں اور ٹرین انتظامیہ کا دل بہلانے کے لیے خواجہ سراؤں کے مجرے ہونے لگے ہیں، گزشتہ روز نجی شعبے کے تحت چلنے والی وی آئی پی ٹرین تیزگام کی ڈائننگ کار میں رقص کی ویڈیو سامنے آئی تھی، جس پر وفاقی وزیر ریلوے نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔

- Advertisement -

ریلوے انتظامیہ کی مدعیت میں واقعے کے ذمہ داران کے خلاف متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کرا دی گئی ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے کی ہدایات پر انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے نے بتایا کہ واقعے میں ملوث کسی ملازم کا تعلق پاکستان ریلویز سے نہیں ہے، ڈائننگ کار میں عملہ پرائیویٹ آپریٹر کی طرف سے بھرتی کیا گیا، ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق نجی آپریٹر کی جانب سے مناسب جواب اور وضاحت نہ دیے جانے پر آپریٹر کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا، اور اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

چلتی ٹرین میں‌ رقص کی ویڈیو وائرل

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے انتظامیہ نے تمام اخلاقی حدیں پار کر دی ہیں، محکمہ ریلوے کی نجی شعبے کی ٹرینوں میں تسلسل کے ساتھ مجرے ہونے لگے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نجی شعبے ہی کی ٹرین زکریا ایکسپریس میں خواتین سے زیادتی کے افسوس ناک واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں