تازہ ترین

خطرناک حادثہ، بچے اور کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

سڈنی: آسٹریلیا میں ہولناک ٹریفک حادثے نے دل دہلا دیے، جائے وقوع کے مناظر بھی اتنے دہشت ناک ہیں کہ رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے، اس واقعے میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ آسٹریلوی ریاست ‘ساؤتھ آسٹریلیا’ میں پیش آیا جہاں ایک کار اور ٹرک کے تصادم سے زوردار دھماکا ہوا اور سڑک پھٹ پڑی، دھماکے کے بعد دونوں گاڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں،اس حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی شخص زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے حادثہ دن بارہ بجے کے قریب پیش آیا جس کے باعث ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ مرمتی کام میں تقریباً ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ کار ڈرائیور اور اس میں موجود مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ٹرک ڈرائیور کو مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ ریاست میں یہ سڑک پمبا اور کوبر علاقوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔

Comments

- Advertisement -