The news is by your side.

Advertisement

کراچی کے پرانے علاقے رامسوامی میں خطرناک تعمیرات کا انکشاف

اسلام آباد : کراچی کے پرانے علاقے رامسوامی میں خطرناک تعمیرات کا انکشاف سامنے آیا ، 60 گز کے پلاٹ پر غیر قانونی طور 6 منزلہ عمارت کھڑی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہری محمد سلیم نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اور بتایا رامسوامی کے علاقے میں 60 گز کے پلاٹ پر غیر قانونی طور 6 منزلہ عمارت کھڑی کردی گئی ہے۔

عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سرسوتی کمپاونڈ رامسوامی پلاٹ نمبر 5/7 پر غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہے، درخواستیں دینے کے باوجود ایس بی سی اے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہیں کررہا۔

درخواست میں کہا گیا کہ چھوٹے پلاٹ پر بڑی عمارت کی تعمیرات نے پڑوسیوں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے اور اطراف کے گھروں میں دراڑیں پڑنا شروع ہوگئیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیر ہونے والی عمارت کو مسمار کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے ایس بی سی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتوں میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق جواب طلب کرلیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں