تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لاپرواہ ڈرائیور کو ہوشیاری مہنگی پڑگئی! ویڈیو وائرل

موٹر وے پر تیزرفتاری سے گاڑی چلانے اور خطرناک ڈرائیورنگ کے ذریعے دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنا مہنگا پڑگیا، پولیس نے ڈرائیور کو پکڑ کر جیل بھیج دیا۔

تیز رفتاری اکثر خوفناک حادثوں کا باعث بنتی ہے اور نہ صرف لاپرواہ ڈرائیور کو موت کے منہ تک لے جاتی بلکہ سڑک پر موجود دیگر افراد کو بھی موت کے گھاٹ اتارنے کی وجہ بنتا ہے، جنہیں بروقت سزا دینا کئی زندگیاں بچا سکتا ہے۔

ایسے ہی ایک لاپرواہ ڈرائیور کی ویڈیو برطانوی شہر لنکشائر سے وائرل ہوئی ہے جہاں موٹر وے پر ایک ڈرائیور کو 100 کلومیٹری فی گھنٹہ کی رفتار سے خطرناک ڈرائیور کرتے دیکھا گیا۔

ویڈیو پولیس موبائل کے دیش کیمرے میں ریکارڈ ہوئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور تیز رفتار کار کو موٹر وے پر اچانک سے دائیں بائیں گھما رہا ہے۔

ڈرائیور نے لاپرواہی کا مظاہرہ پولیس موبائل کے سامنے کیا اور تیزرفتاری میں پولیس افسر کی گاڑی کو سائیڈ دیتا ہوا آگے نکل گیا۔

پولیس افسر نے ڈرایور کو سبق سکھانے کے لیے گاڑی کا پیچھا کیا ڈرائیور نے اور لاپرواہی سے گاڑی چلانا شروع کردی جو دوسروں کی موت کا سامان بھی کرسکتی تھی، باالآخر پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

Comments

- Advertisement -