ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

ملک میں کورونا کے تشویشناک حالت کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ملک میں کورونا کے تشویشناک حالت کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافے کے باعث اسپتالوں کے وینٹی لیٹرز100فیصد مکمل بھر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کروناکےبڑھتے وار سے تشویشناک حالت کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، جس کے باعث شہرکے4بڑے ٹیچنگ اسپتالوں کے وینٹی لیٹرز100فیصد مکمل بھر گئے ہیں۔

جناح اسپتال،سروسزاسپتال،لاہورجنرل اسپتال میں 100فیصد وینٹی لیٹر زیر استعمال ہے اور کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں100فیصد وینٹی لیٹرز بیڈز پر مریض  زیر علاج ہیں جبکہ 6 بڑے اسپتالوں کے آئی سی یو اور ایچ ڈی یو بیڈز کورونا مریضوں کیلئے مختص نہیں کیے گئے۔

بیڈز مختص نہ ہونے والوں میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی،لیڈی ایچیسن،لیڈی ولنگٹن اسپتال، میاں منشی اسپتال، سید میٹھا اسپتال اور سوشل سیکیورٹی اسپتال شامل ہیں جبکہ ان اسپتالوں کے آئی سی یوز، ایچ ڈی یوز کے وینٹی لیٹر اور آکسیجن سلنڈر کو قابل استعمال نہیں بنایا گیا۔

میواسپتال کے 50آئی سی یوبیڈز میں سے44 پر مریض زیر علاج ہے، جس سے آکوپینسی ریٹ 88فیصدہوگیا، پی کے ایل آئی میں آکوپینسی ریٹ 75 فیصد  تک جاپہنچا، جہاں 20بیڈزمیں سے15پرمریض زیرعلاج ہے۔

سرکاری اسپتالوں میں آئی سی یوز اور وایچ ڈی یوز میں جگہ نہ ملنے پر مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

خیال رہے ملک میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران چار ہزار نوسو چوالیس نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور 136 مریض دم توڑگئے، جس کے بعد زیرعلاج مریضوں کی تعداد ایک لاکھ چارسو پچاس ہوگئی جبکہ اب تک اکسٹھ ہزارتین سوتیراسی افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں