منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

لاہور میں کرونا سے اموات کی شرح میں خطرناک اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صوبہ پنجاب کا دارالحکومت کرونا وائرس کی آمجگاہ بن گیا، لاہور میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کرونا وائرس کی صورتحال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب کے 8 شہروں میں 15 روز کےلیے لاک ڈاؤن کی سفارش تیار کرلی۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حالات دیگر صوبوں سے مختلف ہیں اور لاہور میں کرونا کے کیسز اور اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

لاہور میں کرونا سے اموات کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور کئی روز سے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح بھی 19 فیصد سے زائد آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کرونا کی سنگین صورتحال: مزید 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، 58 مریض ہلاک

صوبہ پنجاب کی ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عوام نے احتیاط نہیں برتی تو آخری آپشن لاک ڈاؤن ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں