پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

بھارت میں خطرناک نپاہ وائرس پھیل گیا، مزید دو کیسز کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی(30 جنوری 2026): بھارت میں خطرناک نپاہ وائرس پھیل گیا، ریاست مغربی بنگال میں دو کیسز کی تصدیق ہوگئی۔

بھارت میں نپاہ وائرس کے پھیلاؤ نے عالمی سطح پر خطرے کی گھنٹیاں بجادیں، جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا تشویش وائرس انسانی رابطے یا آلودہ خوراک سے بھی پھیل سکتا ہے۔

بھارت میں خطرناک نپاہ وائرس پھیل گیا، ریاست مغربی بنگال میں دو کیسز کی تصدیق ہوگئی تاہم بھارتی محکمہ صحت نے مریضوں کی تفصیلات چھپادیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ متاثر ہونے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے، عالمی میڈیا نے بھی بھارتی اقدامات پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

بھارتی نااہلی سے مُہلک وائرس خطہ میں پھیل سکتا ہے،کئی ممالک نے بھارتی مسافروں کی ائیرپورٹ پر صحت کی جانچ اور سخت نگرانی کا فیصلہ کرلیا۔

یاد رہے کہ خطرناک نپاہ وائرس کے بھارت میں 2001، 2007 اور 2018 میں کیسز سامنے آچکے ہیں، نپاہ وائرس سے صرف کیرالہ میں 2018 میں 17 افراد جان سے گئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں