The news is by your side.

Advertisement

راہ چلتے شہری کے ساتھ اچانک کیا ہوا؟ خطرناک مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید

واشنگٹن: امریکا میں راہ چلتا شہری اچانک 15 فٹ گہرے گڑھے میں جاگرا جس کے باعث اس کے جسم پر شدید چوٹیں آئیں، حادثے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ امریکی ریاست نیویارک میں پیش آیا جہاں نوجوان بس اسٹاپ کے پاس موجود ایک چھوٹی کھائی میں گرگیا، گڑھے کی گہرائی تقریباً 15 فٹ ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ گڑھے میں چوہوں کا بسیرا تھا لیکن خوش قسمتی سے چوہوں نے نقصان نہیں پنچایا تاہم حادثے کے باعث شہری کی حالت غیر ہوگئی جس کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملے نے آپریشن کا آغاز کیا اور شہری کو 30 منٹ کی کوششوں کے بعد گہرائی سے باہر نکالا، جائے وقوع پر موجود شہریوں نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ شخص کو بچانے کی کوشش کی۔

خیال رہے کہ مذکورہ گڑھے کے اوپر سیمنٹ کی تہہ چڑھی ہوئی تھی جس سے یہ نہیں پتا چل سکا کہ نیچے گہرائی ہے اور پھر یہ افسوس ناک حادثہ پیش آگیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں