The news is by your side.

Advertisement

خطرناک مناظر، دیکھنے والوں کے ہوش اڑ گئے

واشنگٹن: امریکا میں خاتون نے ایسا دہشت ناک واقعہ سنایا جس نے دل دہلا دیے، اس حوالے سے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنی والی شینا ریلی نامی خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے گھر کے باہر ایک پہاڑی چیتا آکر گزرا لیکن خوش قسمتی سے ہماری جانیں محفوظ رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پہاڑی چیتا جیسے ہی گھر کے سامنے سے گزرا تو سیکیورٹی کیمرے کا موبائل پر نوٹیفکیشن موصول ہوا لیکن میں نے یہ سمجھ کر نظر انداز کردیا کہ یہ پڑوسی کی بلی ہوگی اور ایسا عموماً ہوتا بھی ہے۔

شینا ریلی کا کہنا تھا کہ صبح آٹھ بجے دروازے کے اوپر نصب سیکیورٹی کیمرے کا نوٹیفکیشن موبائل پر موصول ہوا، نظر انداز کرنے کے تھوڑی دیر بعد باہر گئی تو سب کچھ معمول کے مطابق تھا لیکن جیسے ہی موبائل پر غور کیا تو کیمرے میں نظر آنے والا جانور کوئی بلی نہیں بلکہ چیتا تھا۔

خاتون نے سیکیورٹی کیمرے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور صارفین کو بتایا کہ ہم خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ شینا کا کہنا تھا کہ چیتے کا گھر کے پاس سے گزرنا ہمارے لیے ناقابل یقین واقعہ ہے۔

خیال رہے کہ جانوروں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پہاڑی چیتا عمومی طور پر انسانوں سے خود کو دور رکھتا ہے لیکن اگر کبھی اس جانور سے سامنا ہو تو آہستہ آہستہ قدم پیچھے بڑھائیں اور دہشت ناک آوازیں نکالیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں