The news is by your side.

Advertisement

کورونا کی خطرناک قسم؛ سعودی عرب نے ممالک پر پابندی لگا دی

کورونا وائرس کی خطرناک ترین قسم سامنے آنے پر سعودی عرب نے کئی افریقی ممالک کے لیے پروازیں بند ‏کر دیں۔

جنوبی افریقا میں کورونا کی نئی قسم کی لہر پھیلنے کے خدشات کے باعث دنیا بھر میں افریقی ممالک پر ‏پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ برقرار ہے، بحرین، برطانیہ، جرمنی سمیت کئی یورپی ممالک کے بعد سعودی عرب ‏نے بھی افریقی ممالک پر سفری پابندی عائد کر دی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت نےجنوبی افریقا سمیت 7 ملکوں سے ‏پروازیں معطل کر دی ہیں ان ممالک کیلئےکوئی پروازچلےگی نہ آسکیں گی۔

ممنوعہ ممالک سےسعودی شہریوں کےسوا کسی کو آنےکی اجازت نہیں ہو گی۔ جن ممالک پر پابندی لگائی گئی ‏ہے ان میں جنوبی افریقا، نمیبیا، زمبابوے، موزمیبق، بوتسوانا، اسواتنیا اور لیسوتو شامل ہیں۔

کورونا کی نئی قسم؛ بحرین نے 6 ممالک پر پابندی لگا دی

پابندی والے ممالک سے آنے والے وہ افراد جنہوں نے ایسے ممالک میں 14 دن گزارے ہوں جہاں سے سعودی عرب ‏داخلے پر پابندی نہ ہو، انہیں مقررہ صحت ضوابط کے ساتھ مملکت آنے کی اجازت ہو گی۔

ڈبلیو ایچ او نےکورونا کی نئی اور خطرناک قسم سامنے آنے پر انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائرس کی یہ ‏‏‏قسم کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ سےزیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔

ابتدائی طور پر تشخیص کے بعد سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ویکسینز کے مقابلے میں بھی زیادہ مزاحمت کر ‏‏‏سکتی ہے اور وائرس کی نئی قسم کےاثرات سمجھنےمیں وقت لگےگا۔

کورونا کی نئی خطرناک قسم سامنے آنے کے بعد برطانیہ کی جانب سے جنوبی افریقا پر فضائی پابندی عائدکر دی ‏‏‏گئی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں