تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

خطرناک! کس پھول نے سائنس دانوں کو تشویش میں مبتلا کردیا؟

ٹوکیو: موسمیاتی تبدیلی کے باعث جاپان میں وقت سے پہلے چیری کا پھول کھلنے پر سائنس دان تشویش میں مبتلا ہوگئے اور اسے مستقبل کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی درجہ حرارت اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے چیری کے پھولوں کی بقا مستقبل میں خطرے سے دوچار ہوسکتی ہے، جاپان میں چیری کے پھول کھلنے کے موسم کو روایتی طور پر موسم بہار کا نشان سمجھا جاتا ہے لیکن اس مرتبہ وقت سے پہلے ہی پھول نمودار ہوگئے۔

موسمیاتی تبدیلی: 1200سالہ تاریخ میں چیری کے پھول وقت سے پہلے کھلنے لگے

جاپان میں اوساکا یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ملکی دارالحکومت ٹوکیو میں چیری کے پھول مارچ 2021 میں ہی عروج پر پہنچ گئے، عموماً ان کی پیدائش اپریل کے وسط میں ہوتی ہے۔

چین میں چیری کے پھولوں سے فضا معطر ہوگئی- روزنامہ اوصاف

ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ دہائیوں میں وقت سے پہلے چیری کے پھولوں کے کھلنے میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ جبکہ ٹوکیو شہر میں سال 1409 میں وقت سے پہلے چیری کے پھولوں کے کھلنے کا ریکارڈ موجود تھا۔

جاپانی زبان میں چیری کے پھولوں کو ساکورا کہا جاتا ہے اور انہیں ثقافتی لحاظ سے کافی اہمیت دی جاتی ہے۔ مقامی اس کی خوشی میں تحائف کا تبادلہ بھی کرتے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ حیران کن صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔

سائنس دانوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی چیری کے پھولوں کی پیدائش اپریل کے بجائے مارچ کی طرف دھکیل رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -